صدر مملکت کی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے بات چیت

94
APP34-21 KARACHI: May 21 - President Mamnoon Hussain meeting with dignitaries of Karachi belonging to different walks of life at State Guest House. APP

کراچی ۔ 21 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام کو اپنے حق کے حصول کے لیے دوسروں پر انحصار کے بجائے اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنی چاہئے، اسی طرح معاشرے اور ریاست کی طرف سے عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بھی کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔ صدر مملکت نے یہ بات اتوار کو یہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفود میں قانون دان، ماہرین تعلیم اور دانشوروں سمیت معاشرے کے نمائندہ افراد شامل تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومی ترقی کو حقیقی بنیاد تعلیم فراہم کرتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں میں معیاری نظم وضبط قائم ہو اور تعلیم کے معاملے میں کسی تساہل سے کام نہ لیا جائے۔