صدر مملکت کی نامزد پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سلیم نواز سے ملاقات میں گفتگو

135
APP06-02 ISLAMABAD: December 02 – Ambassador-designate to Bosnia & Herzegovina, Lt. Gen (Retd) Salim Nawaz called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بوسنیا اور ہرزیگوینا کے ساتھ مختلف شعبوں کے وفود کا تبادلہ کیا جائے، اس طرح تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ صدر مملکت نے یہ بات بوسنیا اور ہرزیگوینا کے لئے نامزد پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سلیم نواز سے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ان کی نئی ذمہ داریاں تفویض کئے جانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو قریب لانے کے لئے اخلاص اور محنت کی ضرورت ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ دوطرفہ دلچسپی کے مواقع تلاش کئے جائیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں وفود کے تبادلے میں اضافہ ہونا چاہئے۔ بوسنیا کے طالب علموں کو پاکستانی جامعات میں وظائف دیئے جائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بوسنیا کو اردگرد کے ممالک کے ساتھ تجارت اور برآمدات کیلئے مرکز بنایا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ نامزد سفیر نے رہنمائی اور تعاون پرصدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔