24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصدر ٹرمپ نے کنیسہ پر فائرنگ کے بعد امریکا میں نفرت کی...

صدر ٹرمپ نے کنیسہ پر فائرنگ کے بعد امریکا میں نفرت کی مذمت کردی

- Advertisement -

واشنگٹن ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پٹسبرگ میں ایک کنیسہ کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکا میں نفرت کی مذمت کی ہے۔گزشتہ روز اس واقعے میں امریکی حکام نے 11افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوف ناک ، بہت ہی خوف ناک چیز ہے۔ ہمارے ملک اور پوری دنیا میں ایسا نفرت کے نام پر ہورہاہے۔انھوں نے ریاست ایلنائے اور انڈیانا میں انتخابی مہم کے لیے روانہ ہونے سے قبل کہا کہ کچھ کیا جانا چاہیے ،جب لوگ اس طرح کا کام کرتے ہیں تو انھیں سزائے موت سنائی جانی چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں