صدر ٹرمپ کا امیگریشن اور سیاسی پناہ پر پابندیوں کا اعلان، امریکا میکسیکو سرحد پر فوج بھیجنے کا حکم ،ہنگامی حالت نافذ

145
Donald Trump
Donald Trump

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں امیگریشن اور سیاسی پناہ پر سخت نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ میکسیکو سرحد پر فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ اور تارکین وطن کی پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کوشش کریں گے۔اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں ایک اہم پریس کانفرنس میں جنوبی سرحد پر قومی ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا۔انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی آئین میں درج پیدائشی امریکی حق شہریت کو تبدیل کرنے کے اقدام کو سخت قانونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس اچھی بنیادیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ انہیں قانونی امیگریشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے ،ہمیں لوگوں کی ضرورت ہے، اور میں اس کے ساتھ بالکل ٹھیک ہوں لیکن لوگوں کو قانونی امیگریشن حاصل کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمام غیر قانونی داخلے کو فوری طور پر روک دیا جائے گا، اور ہم لاکھوں غیر ملکیوں کو ان جگہوں پر واپس بھیجنے کا عمل شروع کر دیں گے جہاں سے وہ غیر قانونی طور پر آئے تھے۔

ٹرمپ کے اہم مشیر اور مشہور اینٹی امیگریشن اسٹیفن ملر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ امریکا میں داخلے کے خواہاں تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو اب واپس لوٹ جانا چاہیے ، بغیر اجازت کے امریکا میں داخل ہونے والے کو قانونی کارروائی اور ملک بدر کرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کیلی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ’’میکسیکو میں رہیں‘‘ کی پالیسی کو بھی بحال کرے گی جو ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے تحت رائج تھی۔اس اصول کے تحت، جو لوگ میکسیکو کی سرحد پر ریاست ہائے متحدہ امریکا میں داخل ہونے کے لئے درخواست دیتے ہیں، انہیں اس وقت تک ایسا کرنے کی اجازت نہیں تھی جب تک کہ ان کی درخواست کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔