14.4 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںصدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ نے البرکا بینک نویں...

صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ نے البرکا بینک نویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے البرکا بینک نویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ چیمپئن شپ میں 130 مرد اور خواتین سائیکلسٹ چار صوبائی ٹیموں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آئی بیکس کلب گلگت بلتستان اور بلوچستان کی نمائندگی کر ہے ہیں۔

اس کے ساتھ اسلام آباد، ایس ایس جی سی، پی او ایف واہ اور پاکستان سائیکلنگ اکیڈمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلے روز مردوں کی ایلیٹ 112 کلومیٹر ریس میں علی الیاس نے 3 گھنٹے ایک منٹ اور 37 سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل، عمر فاروق نے سلور میڈل جبکہ محمد خان نے کانسی کا تغمہ حاصل کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564640

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں