- Advertisement -
کوئٹہ۔04 اگست (اے پی پی)جی او سی 41ڈویژن میجرجنرل عابد لطیف نے گذشتہ روز یوم آزادی کی مناسبت سے بی آر اے رینجز کوئٹہ میں منعقدہونے والی محمد علی جناح شوٹنگ چمپئن شپ کے لئے کی جانے والی ریہرسل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے چمپئن کے انعقاد کے حوالے سے منتظمین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ یہ میگاایونٹ ضرور کامیاب ہوگا۔ چمپئن شپ میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں شوٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ چمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح آج صدر پاکستان ممنون حسین کریں گے جو چمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14299
- Advertisement -