صدر ڈاکٹر عارف علوی پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ پرآمد ، ان سے جواں سال بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

145

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے نوجوان بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جو سڑک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ صدر مملکت نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔