صدر ڈاکٹر عارف علوی کا 22 اپریل کو پنجگور میں شہید ہونے والے میجر شاہد بشیر کی والدہ سے تعزیت کا اظہار

61
صدر مملکت

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 22 اپریل کو پنجگور میں شہید ہونے والے میجر شاہد بشیر کی والدہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایوان صدر کے میڈیاو نگ کے مطابق صدر سے بات چیت کرتے ہوئے شہید کی والدہ نے کہا کہ وطن کی خاطر ایک اور بیٹا بھی شہادت کیلئے بھیجنا چاہتی ہوں۔

صدر عارف علوی نے 22 اپریل کو شمالی وزیرستان میں سرحد پار حملے کے شہداء کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے حوالدار تیمور، سپاہی ثاقب نواز اور نائیک محمد شعیب کے ورثا سے ٹیلیفون پر اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔ صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی، ورثا کو پیاروں کی جدائی کا غم برداشت کرنے کی ہمت کیلئے بھی دعا کی۔