صدرڈاکٹر عارف علوی کا ترکیہ اور شام میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

62

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے پیر کو جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے ترکیہ اور شام میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں، ترکیہ اور شام کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور ميری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو صبر جمیل اور مرحومین کو سکون نصیب فرمائے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دونوںممالک میں زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔