24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںصدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف حویلی کے ایکٹ...

صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف حویلی کے ایکٹ کی توثیق کرتے ہوئے دستخط کر دئیے

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 25 اگست (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف حویلی کے ایکٹ کی توثیق کرتے ہوئے دستخط کر دئیے ہیں۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حویلی کے عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے اپنے دورہ حویلی کے دوران حویلی کیمپس کے کانووکیشن سے خطاب میں یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کا وعدہ کیا تھا جس کے قیام کی آج میں نے منظوری دی ہے ،

حویلی یونیورسٹی کے قیام کے لئے میں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں اور یونیورسٹی آف حویلی میں جلد تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس پر میں حویلی کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اوریہ امید کرتا ہوں کہ حویلی یونیورسٹی علاقے میں اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے گی اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات ریاست کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں