صدراوباما اورجاپانی وزیراعظم شنزو ایبے پرل ہاربر میں جاپانی حملے کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے

106

ہونولولو ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) امریکا کے صدر باراک اوباما اورجاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے پرل ہاربر میں جاپانی حملے کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق قبل ازیں دونوں رہنما ہیرو شیما میں ایٹمی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کومشترکہ طور پر خراج عقیدت پیش کرچکے ہیں۔