اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باجوڑ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایوانِ صدرپریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جانبحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی۔
صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی اور بروقت طبی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زوردیا۔