صدرمملکت آج سراج الدین عزیز سے بینکنگ محتسب کے عہدے کا حلف لیں گے

111
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج (منگل کو) سراج الدین عزیز سے بینکنگ محتسب آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بینکنگ محتسب محمد کامران شہزاد اپنے عہدے کی چار سالہ مدت کی تکمیل کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ نئے بینکنگ محتسب کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوگی۔