صدرمملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 8 اگست کو طلب کرلیا

112

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 8 اگست 2016ءکو طلب کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ایوان زیریں کا اجلاس 8 اگست شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں ہو گا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر یہ اجلاس طلب کیا ہے۔