صدرمملکت ممنون حسین کا ورچوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

169
APP23-02 LAHORE: May 02 - President Mamnoon Hussain addressing the gathering during 8th convocation of Virtual University. APP

لاہور۔2 مئی (اے پی پی )صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ماضی میں تعلیم اور صنعت کو نیشنلائز کرکے ملک کو بہت نقصان پہنچایا گیا جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی ملک کے سب سے بڑے پراجیکٹ سی پیک سے منسلک ہے لہذا آئی ٹی کے میدان میں طلبہ کی دلچسپی خوش آئند ہے،سی پیک کے مغربی روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے اس کو متنازعہ نہیں بناناچاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزیہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہ ورچوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میںچیئرمین بورڈ آف گورنرز رضوان بشیر خان ، ریکٹرورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر نوید احمد ملک سمیت پوزیشن ہولڈرز طلباءوطالبات اور والدین بھی موجود تھے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایجاد نے دنیا کو بدل دیا ہے، آنیوالے دنوں میں ان علوم میں مزید وسعت آئے گی،اس دور میں پاکستان اور چین اقتصادی راہداری کے ذریعے مشرق کو مغرب اور شمال کو جنوب سے منسلک کر چکے ہوں گے اور یہ خطہ عالمی تجارت کا مرکز بن چکا ہوگا۔