پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے خوشگوار اوردوستانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ، سری لنکا کی معاونت جاری رکھیں گے، دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص معیشت کے شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے
صدرمملکت ممنون حسین کی سری لنکا کے سپیکر کاروجے سوریا سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے خوشگوار اوردوستانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور وہ ہمیشہ سری لنکا کی معاونت کرتا رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص معیشت کے شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات سری لنکا کے سپیکر کاروجے سوریا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے ارکان پارلیمان، بدھ بھکشوﺅں، سول ملازمین اور ماہرین تعلیم کے وفد کے ہمراہ ان سے جمعرات کو ایوان صدرمیں ملاقات کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1945