صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزااور نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقاتیں

235

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزااور نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں ۔صدر مملکت نے ساحر شمشاد مرزا کو جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی پر مبارکباد دی۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 سے ہو گا۔صدر مملکت نے سید عاصم منیر کو جنرل کے عہدے پر ترقی اور ان کی چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دی ۔

چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہوگا۔صدر مملکت نے انہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر ان کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔