صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر ہاؤس پشاورمیں فاٹا انضمام کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ کے دوران اظہارخیال

92
APP100-30 PESHAWAR: November 30 - President of Pakistan Dr. Arif Alvi is addressing the 33rd PMA Biennial Medical Conference at local hotel. APP photo by Shaheryar Anjum

پشاور۔30 نومبر(اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ قبائلی عوام نے ملک وقوم کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیاہے کہ انضمام کا عمل جلد سے جلد مکمل ہو اور اس کے ثمرات سے قبائلی مستفیدہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ دورے کے دوران جمعہ کے روزگورنر ہاؤس پشاورمیں فاٹا انضمام کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سینئر صوبائی وزیرعاطف خان، وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیرماحولیات وجنگلات اشتیاق ارمڑ، وزیرقانون سلطان محمدخان، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹاسیکرٹریٹ بھی موجودتھے۔