اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدرمملکت نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔
سیریز میں بابر اعظم نے ایک بار پھر سنچری سکور کی۔اسی طرح امام الحق نے بھی اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ آپ سب پر ہمیں فخر ہے۔