صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دلی مبارکباد

174
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی سرزمین امن اور محبت کی علامت ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدرمملکت نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے کے موقع پر میں دلی مبارکباد دیتا ہوں ۔ سندھ کی سرزمین امن اور محبت کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے عاجزی اور پیار ہماری سندھی ثقافت ہمارے لیے تحریک کا بنیادی ذریعہ ہے۔ سندھ ڈےخوش باش