صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح سے ملاقات

96
APP70-26 ISLAMABAD: November 26 - President Dr. Arif Alvi talking to Secretary Election Commission Babar Yaqoob Fateh who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات کو زیادہ شفاف، آزادانہ اورغیرجانبدارانہ انداز میں منعقدکرانے کے ضمن میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے پارلیمان کو اپنا اہم کردارادا کرنا ہوگا۔صدرمملکت نے یہ بات پیر کو یہاں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صدرمملکت کو بتایا کہ رواں سال جولائی میں ہونے والے عام انتخابات آزادانہ اورمنصفانہ انداز میں منعقد ہوئے ۔ صدر مملکت نے بہترین ممکنہ طریقوں اورانسانی وسائل و تجربہ کو بروئے کارلاتے ہوئے حالیہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشم کمیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔صدرمملکت نے کہاکہ جمہوریت میں عام انتخابات ایک بڑی سرگرمی ہوتی ہے جوماضی کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پہیم بہتری کے متقاضی ہوتے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صدرمملکت کو سمندرپارپاکستانیوں کو پہلی بار ووٹ ڈالنے کے پہلے تجربہ میں پیش آنیوالی مشکلات اورمسائل سے آگاہ کیا۔