صدرِ مملکت نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر کو پاکستان کا اعلیٰ عسکری اعزاز ہلال امتیاز ملٹری عطا کردیا

99
APP75-26 ISLAMABAD: November 26 - President Dr. Arif Alvi talking to Rear Admiral (Pilot) Saeed bin Hamdan bin Mohammad Al Nehyan Commander UAE Naval Forces who called on him. Chief of the Naval Staff Admiral Zafar Mahmood Abbasi in also present. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل (پائلٹ) سعید بن حمدان بن محمد النہیان کو پاکستان کا اعلیٰ عسکری اعزاز ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں یہ اعزاز پیر کو ایوانِ صدر میں منعقدہ پ±روقار تقریب کے دوران دیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ بعد ازاں ریئر ایڈمرل (پائلٹ) سعید بن حمدان بن محمد النہیان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ تزویراتی اور قریبی تعلقات استوار ہیں‘ دونوں ممالک اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکساں مو¿قف رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی برآمدات میں اضافہ اور مشترکہ پیداوار سمیت باہمی روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے کے وسیع امکانات پائے جاتے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کے تربیتی اداروں میں یو اے ای کے فوجی اہلکاروں کی تربیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یو اے ای کے مزید نیول افسران ان مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں۔