صرف سبزیاں کھانے سے فالج کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، طبی تحقیق

283

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی)صرف سبزیاں کھانے سے فالج کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ برٹش میڈیکل جرنل کی طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ صرف سبزیاں کھاتے ہیں ان کو دل کے دورہ کے امکانات کم جبکہ فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے دوران سبزی خوروں کا گوشت خوروں سے موازنہ کیا گیا تو ایک ہزار افراد افراد میں دل کے دورہ کے 10 مریض کم جبکہ فالج کے 3 مریض زیادہ تھے۔ دوران تحقیق 18 سال کی مدت کے دوران 48 ہزار لوگوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ لوگوں کی خوراک اور ان کی پسند جو بھی ہو انواع و اقسام کے کھانے کھانا صحت کے لئے بہترین ہیں۔