لاہور۔ 22 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ صرف شجرکاری کرنے سے ماحولیاتی نظام کی بہتری ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کو دیہی کونسل کونسلوں اور شاہراہوں پر شجرکاری کا ٹاسک دیا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع کونسل کی شجرکاری مہم شروع کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل دفتر میں پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ ہر شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے حصے کا پودا لگائے۔انہوں نے کہا کہ پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری کیلئے موثر نظام تشکیل دیا جائے گا۔چیف افسر ضلع کونسل سعید احمد ملک،ایکسیئن خالد حسین سہو،اعجاز بھٹہ و افسران نے بھی پودے لگائے۔ڈپٹی کمشنر نے ملکی سلامتی اور گرین پنجاب مہم کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کرائی۔