صفائی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شہر بھر میں آگاہی مہمات کا خصوصی انعقاد کیا جا رہا ہے، بابر صاحب دین

72

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی کے احسن اقدامات کے ساتھ ساتھ شہریوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کیلئے بھی پر عزم ہے۔سی ای او ایل ڈبلیوایل سی بابر صاحب دین کی ہدایت پرسرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں میں بھی ویسٹ سیگریگیشن خصوصا ًپلاسٹک ویسٹ ریڈکشن کے بارے میں آگاہی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی سوشل موبلائزر ٹیمیں متحرک ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کی سکول آگاہی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول،رام پورہ میں1000 طلبا کو صفائی ستھرائی کی افادیت بارے تفصیلات سے آگاہ کیااور

اِن میں سے15 بچوں کو کلین کیمپس ایمبیسڈرز منتخب کرکے اپنے ادارے میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی تربیت بھی دی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت بچوں کی عملی تربیت کیلئے سکول کیمپس میں ویسٹ پکنگ، ویسٹ سیگریگیشن کی ایکٹیویٹی کروائی جا رہی ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی نے ہمیشہ صفائی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر آگاہی مہمات کا خصوصی انعقاد کیا ہے۔

شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی سے تعاون کریں،کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات اور تجاویز کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔