صوابی ، باپ نےاپنے4بچے قتل کرنےکےبعد خودکشی کرلی

81

پشاور۔ 13 فروری (اے پی پی):صوابی میں درندہ صفت باپ نے اپنے 4بچے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔ ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق علاقے یارحسین میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک درندہ صفت باپ نے اپنے 4بچے قتل کرنے کےبعد خودکشی کرلی۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت سیف اسلام کے نام سے ہوئی جبکہ اس کے ہاتھوں قتل ہونے والے بچوں کی شناخت ضیااسلام، عبدالرحمن، ثنا اور 2سالہ بچی شامل ہیں ۔