- Advertisement -
پشاور۔11فروری (اے پی پی):صوابی پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تورڈھیر صوابی پو لیس نے خفیہ اطلاع پر تھانہ تورڈھیر کے ایس ایچ او فواد خان او ردیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرکار کوروک کر تلاشی لینے کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 2418 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم علیم خان ولد صحبت خان سکنہ برقمرخیل سین ڈھنڈ باڑہ ضلع خیبرکو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ تورڈھیرمیں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295045
- Advertisement -