21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںصوبائی بار کونسلز کے انتخابات سے متعلق قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں...

صوبائی بار کونسلز کے انتخابات سے متعلق قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی،صوبائی بار کونسلز کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، وفاقی وزیر قانون و انصاف

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے واضح کیا ہے کہ صوبائی بار کونسلز کے انتخابات سے متعلق قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی،صوبائی بار کونسلز کے انتخابات مقررہ وقت پر اور متعلقہ قوانین و قواعد کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر قانون نے بدھ کو سرگودھا ڈویژن کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں مختلف بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔ جن میں منکیرہ ، دریا خان ، عیسیٰ خیل، میانوالی، پپلاں، سرگودھا ، شاہ پور، سیلانوالی، بھیرہ، بھلوال اور کوٹ مومن بار کونسلز شامل تھیں۔ملاقات کے دوران رواں برس ہونے والے صوبائی بار کونسلز کے انتخابات کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے واضح طور پر کہا کہ صوبائی بار کونسل کے انتخابات سے متعلق قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات مقررہ وقت پر اور متعلقہ قوانین و قواعد کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ملاقات میں وکلاء برادری کے لیے جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وکلاء برادری کی معاونت کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا اور مختلف بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹس فراہم کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583028

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں