صوبائی حکومت عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہی ہے

104
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

گلگت ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فاروق میر نے کہا ہے کہ مخالفین کی یاداشت بہت کمزورہوچکی ہے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات ان کے ذہنی اختراع کی عکاسی کر رہے ہیں ،عوام باشعور ہوچکے ہیں اور انہیں ہر بات کا ادراک ہے ۔آج وہی لوگ صوبائی حکومت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں جنہیں عوام بہت پہلے مسترد کر چکی ہے،انہیں تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان دیکھنا چاہئے ۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم وہی کام کر رہے ہیں جن سے عوام کو فائدہ مل رہا ہو۔سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔