صوبائی دارالحکومت کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے متحرک ہیں،بلال صدیق کمیانہ

76
CCPO Lahore Bilal Siddique Kamiana
CCPO Lahore Bilal Siddique Kamiana

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس صوبائی دارالحکومت کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے متحرک ہے۔ 2025 میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 914 ملزمان گرفتار، 888مقدمات درج کئے گئے۔

سوموار کو جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 641کلو چرس، 72کلو افیون،12 کلو ہیروئین،14کلو آئس اور5916لیٹر شراب برآمد کی گئی۔سٹی ڈویژن میں منشیات فروشی کے179،کینٹ میں 203، سول لائنزمیں 96، صدرمیں 141، اقبال ٹاون میں 123اورماڈل ٹاون میں 172ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے پولیس فورس کو منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے متواتر رابطہ رکھا جائے۔ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے جائیں۔ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کوقرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔