صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشنز اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس سے کہا ہے کہ 6ستمبر یوم دفاع کو منانے کے لئے ایونٹس کا انعقاد کریں، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن

123

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) نے تمام صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشنز اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس سے کہا ہے کہ 6ستمبر یوم دفاع کو منانے کے لئے ایونٹس کا انعقاد کریں۔. پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے تمام صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ یوم دفاع پاکستان اپنے اپنے صوبوں میں منایا جائے۔ یوم دفاع کے موقع پرتمام صوبوں اور اسلام آباد میں روڈ سائیکل ریس کا انعقاد کیا جائے گا۔