22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی محکمہ بلدیات اور دیگر خودمختار اداروں کے لیے مالیاتی نظم و...

صوبائی محکمہ بلدیات اور دیگر خودمختار اداروں کے لیے مالیاتی نظم و نسق کے خودکار نظام "SAP”سسٹم ایپلیکیشن اینڈ پراڈکٹس کا باضابطہ افتتاح

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی محکمہ بلدیات اور دیگر خودمختار اداروں کے لیے مالیاتی نظم و نسق کے خودکار نظام "SAP” (سسٹم ایپلیکیشن اینڈ پراڈکٹس) کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے اس جدید نظام کے ذریعے مالی معاملات میں شفافیت، اخراجات کی درست منصوبہ بندی اور گھوسٹ ملازمین کے خاتمے جیسے اہم اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اس خود کار مالیاتی نظام کی افتتاحی تقریب میں صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری، میر سلیم خان کھوسہ سمیت صوبائی وزرائ ، مشیر، پارلیمانی سیکرٹریز اور اعلیٰ سول حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویڑن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات نے منصوبے کی تفصیلات پر مشتمل بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ اس نظام کو پہلے مرحلے میں میٹروپولیٹن کوئٹہ میں نافذ کیا جائے گا، جو یکم جون 2025 سے باقاعدہ طور پر قابل عمل ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ نظام محکمہ بلدیات کے مالیاتی امور میں شفافیت کا باعث بنے گا اور حکومت اس آٹومیشن کے عمل کو بتدریج دیگر صوبائی محکموں تک وسعت دے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ "شفافیت اور میرٹوکریسی ہماری حکومت کا بنیادی اصول ہے، اور ہر شعبے میں ان ہی اصولوں کی روشنی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن اور جدت کی طرف بڑھ رہی ہے اور بلوچستان کو بھی اس عالمی پیش رفت سے ہم آہنگ ہونا ہوگا آخر میں انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ خزانہ کو اس اہم منصوبے کی کامیاب شروعات پر شاباش دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586122

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں