صوبائی مشیر بلدیات نواب زادہ محمد امیر حمزہ خان زہری کا ممتاز قبائلی رہنماء مرحوم میر عطا الرحمن مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت

38

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):صوبائی مشیر بلدیات نواب زادہ محمد امیر حمزہ خان زہری کی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ باڈڑی وڈھ آمد ،ممتاز قبائلی رہنماء مرحوم میر عطا الرحمن مینگل کی شہادت پر مرحوم کے والد سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان میر محمد نصیر مینگل ،جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ اورمرحوم کے بھائی میر شفیق الرحمان مینگل ،میر حمود الرحمن مینگل اور فرزند میر مطیع الرحمن مینگل ودیگر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری نے مرحوم کی بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔ سردار زادہ میر ظفر اللہ خان ساسولی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری ، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری ،سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی ،یو سی چیئرمین بابو الہی بخش زہری ،پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری ،میرزاکر علی باجوئی ،ضلعی انفارمیشن نصراللہ شاہوانی ،پرسنل سیکرٹری خان محمد زہری

ڈسٹرکٹ چیئرمین کے پرسنل سیکرٹری عبدالمالک باجوئی ،عبدالخالق زہری ،میر شعیب احمد زہری ،نائب عبدالمالک شاہوزئی اور الطاف زہری سمیت بڑی تعداد میں پارٹی رہنما و کارکنان نواب زادہ محمد امیر حمزہ خان زہری کے ہمراہ تھے۔