13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی ورکنگ پارٹی کا 67 واں اجلاس منعقد، ترقیاتی سکیموں کیلئے 12ارب...

صوبائی ورکنگ پارٹی کا 67 واں اجلاس منعقد، ترقیاتی سکیموں کیلئے 12ارب 5کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):چیئر مین پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیرِ صدارت رواں مالی سال کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 67 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب 5کروڑ 85لاکھ 40ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری د ی گئی ہے۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں قائداعظم انٹر چینج (لاہور رنگ روڈ) تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی دوبارہ تعمیر / بحالی (ترمیمی) کیلئے 6ارب 94کروڑ 62لاکھ 58ہزار روپے، اٹک میں بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 96لاکھ 28ہزار روپے، بھکر میں بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 18کروڑ 28لاکھ 82ہزار روپے، ڈی جی خان میں بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 88کروڑ 51لاکھ 24ہزار روپے اور لاہور چڑیا گھر کی بہتری (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 3کروڑ 46لاکھ 48ہزار روپے شامل ہیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566186

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں