کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے مستونگ کے علاقہ دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی قوم اور مذہب نہیں ہوتا ، ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، شہداء کے لہو کا حساب لیا جائے گا ، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ، ریاست کمزور نہیں ہے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے دعا کی کہ شہید اہلکاروں کو اللہ تعالیٰ اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت عطاء فرمائے۔