31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات کا سرگودہا کا دورہ، نو تعمیر شدہ...

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات کا سرگودہا کا دورہ، نو تعمیر شدہ فلائی اوور کا معائنہ کیا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 02 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سرگودہا کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے 47 پل پر تعمیر کیے گئے 1.43 کلومیٹر طویل فلائی اوور کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وسیم اور ایس ای ہائی ویز رانا عابد علی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ معائنے کے دوران محکمہ ہائی ویز کے افسران کی جانب سے فلائی اوور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیاں سو فیصد مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس فلائی اوور کی تعمیر کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو منظم کرنا اور آمد و رفت میں بہتری لانا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آئندہ چند روز میں اس فلائی اوور کا باضابطہ افتتاح کریں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سرگودہا کے شہریوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اہم تحفہ ہے، جس سے روزانہ کی بنیاد پر 25 سے 30 ہزار گاڑیوں کو سہولت حاصل ہوگی۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس فلائی اوور کی بدولت خوشاب، میانوالی، بھکر اور دیگر ملحقہ اضلاع کو جانے والی ٹریفک کو بھی براہِ راست فائدہ ہوگا جبکہ شہر میں ٹریفک جام اور بندش جیسے دیرینہ مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

- Advertisement -

معائنے کے دوران صوبائی وزیر نے فلائی اوور کے نیچے زیرِ تعمیر سروس روڈ اور سیوریج چینل بکس کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سروس روڈ کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور سیوریج کے نظام کی تعمیر میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد مکمل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ صوبائی وزیر نے محکمہ ہائی ویز کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس جیسے مزید منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کی مشکلات کو کم کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591341

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں