20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںصوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے...

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ہنگامی اجلاس، بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

- Advertisement -

لاہور۔8مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت وچیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے پنجاب کے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر محمد وسیم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا، جہاں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریائوں میں پانی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،

- Advertisement -

پاکستان ایئر فورس کی پیشہ وارانہ مہارت نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا،افواجِ پاکستان اورپاکستانی عوام دشمن سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر کے اسپتالوں، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ضلعی ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ 24 گھنٹے موجود اور الرٹ ہے،جبکہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق اور صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594462

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں