29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںصوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سر فراز بگٹی کا ہنگامی پریس کانفرنس...

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سر فراز بگٹی کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

کوئٹہ ۔05 دسمبر (اے پی پی) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پشین کے علاقے حرمزئی میں کامیاب کارروائی کی جس کی نتیجے میں سانحہ 8اگست کے ماسٹر مائنڈ جہانگیر بادینی سمیت پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن کے قبضے سے دو خود کش جیکٹس اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شب ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرسیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد اکبر حریفال، آئی جی بلوچستان حسن محبوب، ڈی آئی جی پولیس منظور سرور چوہدری سمیت دیگر حکام موجود تھے ۔وزیر داخلہ بلوچستان سر فراز بگٹی نے کہا کہ سانحہ 8اگست کے خود کش حملہ آور کی شناخت احمد علی ولد سجاد کلی دیبہ و جن کے خاندان سے ڈی این اے ٹیسٹ کے تصدیق کے بعد 10روز قبل ہمیں لیڈ ملی کہ خود کش حملہ آور کو پشین کے علاقے کلی حرمزئی میں تحریک طالبان کے ٹھکانے پر تیار کیا گیا تھا جس پر ہم نے اس علاقے کی نگرانی کی اتوار اور پیر کے درمیانی شب پشین کلی حرمزئی میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مذکورہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع ہوئی تاہم پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 8اگست کے ماسٹر مائنڈ جہانگیر بادینی سمیت پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32150

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں