صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کا بارکھان میں بے گناہ مسافروں کے قتل کی مذمت

154

کوئٹہ۔ 19 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے بارکھان میں بے گناہ مسافروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعے میں شہید ہونیوالے مسافروں کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

بدھ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، بلوچستان کی ترقی کےلئے برادر اقوام کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،بیرون ملک بیٹھے شرپسند عناصر بلوچستان کو ترقیافتہ دیکھنا نہیں چاہتے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں مصروف افراد کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ عمل ہ۔ے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت پوری طاقت اور قوت سے صوبے سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کرے گی اور بلوچستان کو امن کا گہوارا بنائے گی۔