23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںصوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران کی ایسٹر کے پُرمسرت موقع پر...

صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران کی ایسٹر کے پُرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سردارعبدالرحمن کھیتران نے ایسٹر کے پُرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔سردارعبدالرحمن کھیتران نے ایسٹر پر جاری کردی تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایسٹر محض ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ اُمید، نئی زندگی کی شروعات اور انسانی یکجہتی کا عالمگیر پیغام ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان حکومت اقلیتوں کو قومی ترقی کا اہم ستون سمجھتی ہے اور مسیحی برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں مسیحی بھائیوں اور بہنوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی قربانیاں اور ملک سے وفاداری ہمارے معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے، قریب لانے اور مل کر ایک پُرامن بلوچستان کی تعمیر کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584695

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں