کوئٹہ۔ 25 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران سے سینیٹر شکور خان غیبزئی نے یہاں محمکہ پی ایچ ای آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
سینیٹر شکور خان غیبزئی نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور حکومتی پالیسیوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ ملاقات میں دیگر حکومتی و سیاسی وقبائلی شخصیات بھی موجود تھیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566294