20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ کا شاہین کالونی کا...

صوبائی وزیر سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ کا شاہین کالونی کا دورہ، عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری

- Advertisement -

پشاور۔ 04 مئی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے شاہین کالونی پشاور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین اعجاز صراف، عمر فاروق اور عظمت اللہ جان بھی انکے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے علاقے میں صفائی کی صورتحال، ٹرانسفارمرز اور گلیوں کے معائنے کیے۔ دورے کے دوران علاقہ مشران نے صوبائی وزیر کو شاہین کالونی کے مکینوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سید قاسم علی شاہ نے فوری اقدامات کے لیے احکامات جاری کیے جن میں چار گلیوں کی مرمت و تعمیر، مسجد کے لیے ایک نیا ٹیوب ویل بور، خراب ٹرانسفارمرز کی فوری مرمت اور گیس پائپ لائن سے متاثرہ سڑک کی بحالی شامل ہیں۔

صوبائی وزیر نے ڈبلیو ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ ٹیوب ویل کے قریب فوری طور پر کچرا کنٹینر نصب کیا جائے اور شاہین کالونی میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر عوامی امنگوں کے مطابق مکمل کر رہی ہے اور ان کی معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ تمام عوامی منصوبے اپنی مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔شاہین کالونی کے عوام اور علاقہ مشران نے صوبائی وزیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور عوامی مسائل سننے اور فوری حل کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592373

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں