25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹرز میں...

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔پارلیمانی سیکرٹری ضیا اللہ شاہ اور سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر بھی ہمراہ تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے بریفنگ دی ، وڈیو لنک کے ذریعے تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے اور لوگوں کو تربیت فراہم کررہی ہے۔صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ ملکی حالات میں ریسکیو کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ہمارے ریسکیوئرز اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اطلاع ملتے ہی امدادی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریسکیو کی فرضی مشقیں بھی کروائی جا رہی ہیں۔ الحمدللہ ہماری انتہائی پروفیشنل افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستانی قوم کا مورال بلند ہے اور پاکستانی افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستانی قوم حکومت پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری ضیا اللہ شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں دشمن کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا،ریسکیو کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

- Advertisement -

سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے اظہار خیال میں کہاکہ ہنگامی حالات کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو (1122) صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔گزشتہ 72 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ تربیت کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نبرد آزما ہونا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595368

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں