23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںصوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلی سطح کا...

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ، محکمانہ امور کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت نے محکمہ میں ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کر دیا۔ اجلاس میں محکمہ کے تمام سی اوز ایم ایس صوبائی وزیر کے ساتھ آن لائن تھے ۔

سی او پی ایچ ایف ایم سی، پی ڈی پی ایم یو، پی ڈی آئی آر ایم این سی ایچ ڈی جی ڈرگ کنٹرول، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل را عالمگیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرام جہانزیب بھی موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے ریگولر، کنٹریکٹ، پراجیکٹ بیسڈ، آوٹ سورس اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی جلد ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ اس سلسلہ میں اعلی سطح کے اجلاس میں 27 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ اس سے پہلے پہلے تنخواہیں مل جانی چاہئیں اور تمام سی اوز، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایم ایس 27 مارچ تک کلئیرنس سرٹیفیکیٹ جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔کوتاہی یا غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خواجہ عمران نذیر نے آوٹ سورس کمپنیوں کو بھی ملازمین کے واجبات 27 مارچ سے پہلے پہلے ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ وقت پر تنخواہ نہ دینے والی آوٹ سورس کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔عید کی خوشیوں پر ان ملازمین کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا آپ کا یا میرا ، تنخواہوں کی ادائیگی سے یہ ملازمیں عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں گے۔

ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے جس سے تنخواہوں میں تاخیر ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے آئندہ یکم تا پانچ تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہاکہ حکومتی ہدایات کے مطابق کم ازکم اجرت کو یقینی بنایا جا رہی ہے اور گھوسٹ ملازمین کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی بھی ملازم یا اہلکار کو آئندہ لیٹ تنخواہ کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575477

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں