22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومقومی خبریںصوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے کھیل، امورِ نوجوانان، محنت و انسانی وسائل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر سے ملاقات کی۔ بدھ کو ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ، کھیل، نوجوانوں کے تبادلے اور مزدوروں کے فلاحی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے پنجاب حکومت کی جانب سے کئے گئے تاریخی اور عوام دوست اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز تاریخ میں پہلی بار صوبے میں محنت کش طبقے کی شکایات کے فوری حل کے لیے آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں مزدوروں کو براہِ راست اپنی بات کہنے اور مسائل کے حل کا موقع دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مزدور ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی اور آن لائن کچہری کا مقصد ان کے مسائل کا فوری وشفاف حل فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک عوامی ریلیف پر مبنی انقلابی قدم ہے جسے پورے صوبے میں وسعت دی جائے گی، ملاقات میںکھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں کھیلوں کے میدان آباد کیے جا رہے ہیں، نوجوانوں کے لیے ضلعی و تحصیل سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز، اسپورٹس اسکالرشپس اور کوچنگ کیمپس شروع کیے گئے ہیں تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا جا سکے۔

- Advertisement -

ایرانی قونصل جنرل نے پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی فلاح، کھیلوں کی ترقی اور مزدوروں کے لیے لیے گئے اقدامات کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں، ثقافت، کھیل اور محنت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر دلچسپی کا اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی رشتے باہمی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں، جنہیں مشترکہ منصوبوں اور عوامی روابط کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586639

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں