صوبائی وزیر مواصلات کا جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

10

کوئٹہ۔ 22 جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن)کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور سنیٹر بلال مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔