صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29ہزار سے زائد شہری لائسنس سہولیات سے مستفید ہوئے،ترجمان

109
Additional IG Traffic Mirza Faran Baig
Additional IG Traffic Mirza Faran Baig

لاہور۔23فروری (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت اور فوری فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 29 ہزار 900 سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ 10 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس اور11 ہزار 186 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 8 ہزار462 شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔ ترجمان نے بتایاکہ صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولیات جاری ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں ہر اتوار خصوصا رکشہ ڈرائیورز کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ لائسنس کی فراہمی کیلئے بڑے شہروں میں 24 گھنٹے جبکہ دیگر اضلاع میں16 گھنٹے لائسنس سینٹرز کو فعال بنایا گیا ہے، شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر، آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔ مرزا فاران بیگ نے بتایاکہ صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔