اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کو سلسلہ وار ڈرامہ” یونس ایمرے "ضرور دیکھنا چاہیے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ان کی پرزور تجویز ہےکہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ "یونس ایمرے” ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔