21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںصوفی بزرگ انور علی شاہ قندھاری (رح) کی تعلیمات میں انسانیت کی...

صوفی بزرگ انور علی شاہ قندھاری (رح) کی تعلیمات میں انسانیت کی فلاح پوشیدہ ہے،وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ

- Advertisement -

ملتان۔ 04 مئی (اے پی پی):جلالپور پیروالا میں معروف صوفی بزرگ پیر انور علی شاہ قندھاری المعروف پیر انو دھارا کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے مزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کےلئے دعا کرائی۔

ایم پی اے ملک کرار مشتاق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید انور علی شاہ قندھاری (رح) کی دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں،جن پر عمل کرکے ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ سید انور علی شاہ قندھاری کی تعلیمات میں انسانیت کی فلاح پوشیدہ ہے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی اسلام کےلئے وقف کی اور لوگوں کی کردار سازی اور اخلاقیات کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا۔

بعد ازاں عرس کی مرکزی تقریب موضع صبرا میں ہوئی۔جس میں علمائے کرام نے صوفی بزرگ پیر انور علی شاہ قندھاری کی حیات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسلام کی تبلیغ کےلئے ان کے کردار اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے آخر میں محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592321

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں