موغادیشو ۔ 22 جولائی (اے پی پی) صومالیہ میں بم دھماکے سے15 شہری اور 2 سرکاری سیکورٹی اہلکار ہلاک اور28 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں واقع ایفریک ہوٹل کے باہر کارپارکنگ میں پیش آیا، عینی شاہد سیکورٹی اہلکارعبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ہوٹل کے باہر کار پارکنگ میں موجود گاڑی میں نصب تھا ، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ایک ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد یوسف کے مطابق موغادیشو بم دھماکہ کے بعد 17افراد کی لاشیں لائی گئیں اور 28افراد زخمی حالت میں ہسپتال پہچائے گئے ہیں۔